اسلام آباد... اسلام آباد میں پھر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ہر قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں اور اجتماع کے ساتھ اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر اور 2 ماہ کے لئے ہوگا۔ ریڈ زون میں بھی کسی بھی قسم کے سیاسی اجتماع پر مکمل پابندی ہوگی۔اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے استعفی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ کا خصوصی پیر17 جولائی کو پانامہ عملدرآمد کیس کی سماعت دوبارہ کرے گا۔