ریاض۔۔۔سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور میڈیا ریسرچ سینٹر کے نگران اعلیٰ سعود القحطانی نے واضح کیا ہے کہ قطر کے حکام نے سعودی عرب میں بدامنی پھیلانے کیلئے مالی اعانت فراہم کی۔ القحطانی نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر ایک سوال ’’کیا آپ سمجھتے ہیں کہ قطر سعودی عرب جیسے ملک کے خلاف باغیوں کی مالی اعانت کرے اور مملکت کو اس کا علم نہ ہو؟‘‘۔اس سوال کے تحت القحطانی نے خلیج کے ملکوں میں فتنے برپا کرنے سے متعلق قطری حکام کی سازشیں طشت از بام کی ہیں۔قطر نے مملکت میں بغاوت کیلئے دولت فراہم کی۔