Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب ممالک نے امریکی وزیر پر کیا شرط لگائی؟

جدہ۔۔۔۔مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے بدھ کو جدہ میں ہونیوالے عرب و امریکی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ عرب وزراء نے اس امر پر زور دیا کہ قطر کو دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنا ہوگی اور عرب ممالک اس حوالے سے اپنے مطالبات پر قائم رہیں گے۔ مصری دفتر خارجہ کے ترجمان احمد ابوزید نے واضح کیا کہ جدہ اجلاس میں قطر کے ساتھ بحران کے مختلف پہلو زیر بحث آئے ۔ مصرنے اس امر پر زور دیا کہ چاروں عرب ممالک قطر سے کئے گئے مطالبات پر قائم رہیں گے۔

شیئر: