Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امرناتھ یاتریوں پر حملہ قابل مذمت ہے، اسداویسی

حیدرآباد- - - - - -حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ و صدر مجلس اتحادالمسلمین اسد الدین اویسی نے امرناتھ یاتریوں پر حملہ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے۔ انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس دارالسلام میں میڈیا سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی اس بات کا اختیارنہیں کہ وہ ایسی حرکت کرے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے برسراقتدارآنے کے بعد یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔قبل ازیں پہلگام میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھااور اب یہ دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ 2008کے حالات پیداکرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ وہ کیا کر رہی ہے؟کشمیر میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی حکومت ہے۔بی جے پی کشمیر میں برسراقتدا رہے ،پھر کیسے امرناتھ یاتریوں پر حملہ ہوتا ؟حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ اس بات کا جواب دے ۔صدر مجلس نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ہر باریہ سلسلہ چل پڑتا ہے ۔جب سے ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی حکومت آئی ہے وہاں پر کوئی بھی انتظامیہ ہے نہ ہی کوئی حکمرانی اسی لئے ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکز کو کشمیر کے تعلق سے تعمیر ی کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جولوگ بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر سیاست کررہے ہیں،وہ ایسا نہ کریں۔حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کاجواب دے کہ اس طرح کے واقعات کیوں پیش آرہے ہیں؟ سال 2002میں بھی ہم نے دیکھا کہ کیاہوا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی مذمت میں یقینا پورا ملک متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام مل کر اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن حکومت کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ یہ بتائے کہ آئندہ وہ کیاکرنے والی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ امرناتھ یاتریوں کی سلامتی کیلئے حکومت کیا کرنے والی ہے ، یہ ایک جائز سوال ہے۔انہوں نے کہاکہ مظفر نگر کے سندیپ شرمانامی شخص کو کشمیر سے گرفتار کیا گیا جو لشکر طیبہ کیلئے کام کررہا تھا ۔ اس بات کا جواب بھی حکومت کو دینا چاہئے۔

شیئر: