نیویارک۔۔۔۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے ماہرین نے چوہوں کے اعضا ء سے ایک چھوٹا انسانی دل بنایاہے۔ انکا کہنا ہے کہ ایک نہ ایک دن اسے انسانوں میں ٹرانسپلانٹ بھی کیا جاسکے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے چوہے کے دل کی رگوں میں ایک سلوشن پمپ کیا جس کے نتیجے میں اس کے چند خلیات جدا ہوگئے جنہیں انسانی خلیات کے ساتھ ملادیا گیا اور یوں ان خلیات نے دل کے خلیات کی شکل اختیار کرلی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب چھوٹے دل نئی دواؤں کے تجربات میں کام آئیں گے اور امید ہے کہ ہم کسی نہ کسی دن مکمل دھڑکتا ہوا دل بھی تیار کرلیںگے جو انسان میں بھی ٹرانسپلانٹ کیا جاسکے گا۔