نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے یقین دلایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر نجران میں آتشزدگی سے ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوںاور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ سعودی عرب میں ہندوستانی قونصل جنرل محمد نور رحمن شیخ نے گورنر نجران شہزادہ جلوی بن عبدالعزیز سے رابطہ کررکھا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ آتشزدگی کے واقعہ میں 10ہندوستانی ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ہندوستانی اسٹاف پہلی دستیاب پرواز کے ذریعے سعودی جائیگا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر جدہ میں اپنے قونصل جنرل سے بات کی ہے۔ واضح رہے کہ نجران میں گزشتہ روز آگ لگنے سے 11افراد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے تھے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا ۔نجران کے گورنرنے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔