Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعید غنی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم

اسلام آباد... الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کا ضمنی انتخاب جیتنے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔ایم کیو ایم نے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ نتائج آخری وقت میں تبدیل کئے گئے۔ا یم کیو ایم آخری وقت تک یہ الیکشن جیت رہی تھی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ایم کیو ایم کے وکیل نے استدعا کی کہ ریٹرننگ افسر کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔ضمنی الیکشن میں بوگس ووٹ کاسٹ کئے گئے۔الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے سعید غنی کو 17 جولائی کے لئے نوٹس جاری کردیا۔ 

 

شیئر: