Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں کم بیک کےلئے سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی، ہاشم آملہ

موجودہ کمبی نیشن میں دنیا کی ہر ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنوبی افریقی بیٹسمین
 
لندن: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سر توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کےلئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کےلئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کےلئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے اور میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 211 رنز سے شکست دی تھی۔ اپنے انٹرویو میں ا سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے کہا کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
 

شیئر: