Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنرسندھ نے نیب قانون کیخلاف بل واپس بھیج دیا

کراچی..گورنر سندھ محمد زبیر نے صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے نیب قوانین کے خاتمے کا بل واپس بھیج دیا ۔سندھ اسمبلی نے نیب آرڈیننس 1999 منسوخی کا بل اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود منظور کیا تھا ۔گورنر سندھ نے توثیق سے انکار کرتے ہوئے بل پر اعتراض لگا کر اسے واپس ۔اختلافی نوٹ میں کہا کہ عوامی مفادات کے خلاف قانون سازی نہ کی جائے۔گورنر سندھ نے سندھ اسمبلی کو بل کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر قانون سندھ نے کہا ہے کہ بل کو دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ احتساب کے لئے بہتر قانون لا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسمبلی کے قانون کے تحت اگر گورنر کسی بل پر دستخط نہیں کرتے اور اسے دوبارہ ایوان میں پیش کرنے پر ایوان سے منظوری مل جائے تو یہ قانون بن جائے گا۔وفاقی وزارت قانون بھی اس بل کو مسترد کرچکی ہے۔
 

 

شیئر: