Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات ، الجزیرہ بند کرنے کے مطالبے سے دستبردار؟

ابوظبی ۔۔۔برطانوی جریدے ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات ،الجزیرہ چینل بند کرانے کے مطالبے سے دستبردار ہوگیا ہے۔ یہ رپورٹ مشرق وسطیٰ اور سفارتی امور کی رپورٹر نے پیش کی ہے اوربی بی سی نے اسے نشرکیا ہے۔ رپورٹر کا کہنا ہے کہ امارات کی وزیر مملکت برائے امور قومی کونسل نورہ الکعبی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک الجزیرہ چینل کو بند کرانے کے بجائے اس میں بنیادی تبدیلیوں اور اس کا ڈھانچہ نئے انداز سے تشکیل دینے کا مطالبہ کررہا ہے۔ ایک سعودی عہدیدار نے توقع ظاہر کی کہ ان کا ملک بھی اس کی منظوری دیدیگا۔

شیئر: