Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجیوں کے سفر پر پابندی لگانے کی دھمکی

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعلیٰ یوگی کی طرف سے پارٹی رہنماؤں کو مخالفانہ بیانات دینے کی پابندی کے باوجود بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے سوشل میڈیا پر وڈیو میں دھمکی دی ہے کہ امرناتھ یاترا پر حالیہ حملوں کے نتیجے میں حاجیوں کو جانے سے روکا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اجودھیامیں مندر تعمیر نہیں ہوگا تو حاجیوں کو مکہ مدینہ جانے سے روک دیا جائے گا۔ اگر مندر بنانے میں مسلم سماج کے لوگوں نے رکاوٹ پیدا کی تو یقین مانئے مسلم سماج کے لوگوں کو مکہ مدینہ جانے سے روکنے کا کام آپ کا ودھایک گڈو راجپوت کریگا۔انہوں نے اپنے وڈیو کے ساتھ ہی ایک تحریر بھی ڈالی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’امرناتھ یاتریوں کی ہتیا کرنا ہمارے دھر م کے لوگوں کے اندر خوف پھیلانے کا پریاس ہے، ہماری سرکار کو ایسے لوگوں اور ایسے دیش کو منہ توڑ جواب دینا چاہئے کہ آگے سات جنم تک کسی کی ہندودھر م پر انگلی اٹھانے کی ہمت نہ ہو‘ہماری حکومت کو ایسے لوگوں کو کرارا جواب دینا چاہئے۔‘‘

شیئر: