Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کا استعفی سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط

اسلام آباد...قومی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔صدارت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کی۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، قومی وطن پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔وزیراعظم کے فوری استعفے کے معاملے پر اختلاف رائے سامنے آیا۔ یہ رائے دی گئی کہ استعفے کا معاملہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا جائے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ اجلاس کے بعد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ، شاہ محمود اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن قائد حزب اختلاف کے پاس جمع کرا دی۔ اکثریت نسے وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو اور عوامی نیشنل پارٹی نے اجلاس میں تجویز دی ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔فی الوقت نئے الیکشن کے مطالبے کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

 

شیئر: