ٹوکیو - - - - جاپانیوں میں بھونرے کو پالنے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے۔سیاہ رنگ اور بڑے جبڑوں والے اس کیڑے کے حوالے سے ان کا ماننا ہے کہ انہیں پالنا نہایت آسان اور سستا ہے۔ اسی لیے نوجوانوں کی بڑی تعداد انہیں اپنے ساتھ رکھتی ہے اور ان کی منفرد حرکات و سکنات سے محظوظ ہوتی ہے۔لیکن جاپان کی ایک لڑکی برائنٹ کا بھونرا (بیٹل) اپنے جیسے باقی بیٹلز سے کچھ مختلف ہے، وہ اس لیے کیونکہ 'اسپائک' نامی یہ بھونرا مصوری کرنا بھی جانتا ہے۔وہ اپنے پالتو جانور کی اس غیر معمولی صلاحیت سے سب کو آگاہ کرنے کے لیے برائنٹ اسپائک کے نام پر ویب سائٹ بھی تیار کرچکی ہیں جہاں اس کے آرٹ ورک خریدے جاسکتے ہیں۔برائنٹ کے مطابق وہ اس بیٹل کی پینٹنگز کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اس نسل کے بھونروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے اداروں کی مدد کرتی ہیں۔