Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ورلڈ کپ میں آج 4میچزہونگے

     لندن :آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں (آج) ہفتہ کو مزید 4میچز کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اسی دن کا تیسرا میچ ہنداور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگاجبکہ چوتھا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ان 4میچوں کے بعد میگا ایونٹ کا سیمی فائنل مرحلہ شروع ہوجائیگا۔ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی میگا ایونٹ میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی اور اسے مسلسل 6 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 18 جولائی کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 20 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ عالمی کپ کی 2 فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 23 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

شیئر: