بیجنگ- - - - -چین نے سائنس کی دنیا میں ایسی کامیابی حاصل کرلی ہے جو اب تک امریکہ، روس یا دیگر ترقی یافتہ ممالک میں بھی حاصل نہیں کرسکے اور پہلی بار ایک چیز کو زمین سے خلاء تک ٹیلی پورٹ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔چینی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک فوٹون کو زمین سے بالائی خلاء میں تین سو میل کے فاصلے پر گردش کرنے والے سیٹلائیٹ تک ٹیلی پورٹ کیا اور اس عمل کو کوانٹم کیا گیا ہے۔یہ اب تک کسی چیز کو اتنے فاصلے تک بھیجنے کا پہلا کامیاب تجربہ ہے۔سائنسدانوں نے ایک ماہ تک تبت میں واقع اپنے اسٹیشن سے لاکھوں فوٹونز کو خلاء میں بھیجنے کا تجربہ کیا اور وہ 900 سے زائد بار کامیاب رہے۔اس ٹیم نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ زمین سے سیٹلائیٹ کے درمیان کوائنٹم فزکس کے اصولوں کے مطابق کسی شے کو ٹیلی پورٹ کیا گیا اور یہ عالمی سطح کے کوانٹم انٹرنیٹ کے لیے انتہائی اہم قدم ہے۔