لکھنؤ- - - - - - ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے اسپتالوں میں ڈینگو اور سوائن فلو کے مریض پھر نظر آنے لگے ہیں۔ برسات شروع ہوتے ہی شہر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں دونوں موزی امراض کے 18مریض داخل ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں ریاستی وزیرصحت نے اپوزیشن کے سوال پر صفائی دی کہ ریاست کے ہرضلع اسپتال میں ڈینگو اور سوائن فلو کے مریضوں کے لیے خصوصی وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔ نیز ڈاکٹروں کی ایک بڑی ٹیم اس کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ شہروں اور قصبات میں دواؤں کا چھڑکاؤ شروع کردیا گیا ہے۔