Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

این آر آئیز کو ووٹ کا حق،ایک ہفتے میں فیصلے کی ہدایت

نئی دہلی۔۔۔این آر آئیز اب جلد ہی اپنے ووٹ ڈال سکیں گے کیونکہ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت کرد دی ہے کہ وہ این آر آئیز کو ایک ہفتے میں ووٹ دینے کا حق دے۔انہیں یہ حق عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کرکے دیا جائے یا پھر اس کیلئے نئے رولز بنائے جائیں۔چیف جسٹس جے ایس کہر اور جسٹس ٹی وائی چندرا چورنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس نے اس معاملے پر غور کیا تھا اور اکتوبر2014میں رپورٹ پیش کی تھی۔ اس وقت یہ بتایا گیا تھا کہ مرکزی حکومت نے کمیٹی کی سفارشات سے اصولی طور پر اتفاق کیا تھا۔ بنچ کا کہناتھا کہ کمیٹی نے وسیع تر صلاح و مشورہ کیا تھا اور ووٹنگ کے طریقہ کار پر بھی غور کیا تھا۔ اب یہاں صرف ایک سوال ہوتا ہے کہ آیا مرکزی حکومت 2014کی اس رپورٹ کی تجاویز کو تسلیم کرتی ہے؟ جوکہ پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔اسی معاملے پر مرکزی حکومت نے 18نومبر 2016ء کو سوچنے کاوقت مانگا تھا جو اسے دیدیا گیا اب ہم اسے مزید وقت دے رہے ہیں وہ اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ کرلے۔حکومت جو بھی فیصلہ کرے وہ اس عدالت کو 21جولائی تک بتائے۔حکومت کی طرف سے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آتما رام سماعت کے دوران عدالت میں پیش ہوئے۔

شیئر: