Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں پہلوا نوں کی بھرتی

لاہور... پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار ٹیموں کے لئے 300پہلوان بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اٹھارٹی پنجاب کے مطابق چھاپہ مار ٹیم کو دوران کارروائی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،جس سے مشکلات کا سامنا تھا ۔300پہلوانوں کی بھرتی سے کارروائیوں میں آسانی ہوگی ۔پہلوانوں کو ماہانہ 25000روپے کی تنخواہ کے ساتھ راشن بھی دیا جائے گا۔ پہلوان چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ تعینا ت ہونگے ۔

 

شیئر: