Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کے خلاف ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر

لاہور... تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نا اہلی کےلئے لاہور ہائیکورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کےخلاف ریفرنس کسی اخباری تراشے پرمشتمل نہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ میں ان کے خلاف دوجگہ ڈیکلریشن آیا ہے ۔ ریفرنس شہباز شریف کو نا اہل کرنے کے لئے کافی ہے۔سارے کا سارے ٹبر چور نکلا ہے ۔ بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب خود مستعفی ہو جائیں ورنہ عدالت ا نہیں نکالے گی۔ انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی قانون سخت ہیں کوئی ان کی کرپشن میں ساتھ نہیں دے گا ۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی پر سوالات اٹھائے جارہے لیکن اب وقت ختم ہوچکا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت میں نہیں لیکن جب آئیں گے تو پہلے100 دن ایسے ہی چور پکڑیں گے۔ 

 

شیئر: