Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گو نواز گوکے نعرے لگتے رہیں گے، بلاول

اسلام آباد... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی کرپشن چھپانے کےلئے اداروں سے تصادم سے گریز کریں۔ان کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ ہفتہ کو ایک بیان میں بلاول نے کہا کہ نواز شریف کی کرپشن پکڑی جا چکی ہے۔ نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ وہ شواہد آنے پر مستعفیٰ ہوں گے مگر ثبوتوں سے بھرا ڈبہ سامنے آنے پر وہ مکر گئے ۔ بلاول نے کہا کہ اس سے پہلے کہ ہر پاکستانی نوازشریف کو ریڈ کارڈ دکھائے وہ اقتدار سے الگ ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کے حامی ٹولے کے خلاف احتجاج کی ابتدا کرنے پر جنوبی پنجاب کے کارکن قابل تعریف ہیں۔ملتان ،بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان میں ’گو نوازگو ‘ ریلیاں ابتدا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کارکن نوازشریف کے مستعفی ہونے تک گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہیں۔ وزیراعظم کو بتادیں کہ 20کروڑ پاکستانی اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
 

 

شیئر: