Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین اسنوکر ٹائٹل جیتنا بڑا اعزازہے، محمد سجاد

 
سرگودھا :آئندہ ماہ ورلڈ کپ ا سنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستانی 4رکنی وفد شرکت کرے گا۔حکومت ا سنوکر کی بھی سرپرستی کرے تو پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ ہاکی اور کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی حکومت توجہ دینا ہوگی ۔ محدود وسائل کے باجود ایشین چیمپیئن شپ جیتنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے ۔20-20 گھنٹے کی محنت کے بعد اس مقام پر پہنچا ہوں ۔مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار حال ہی میں 6ریڈ بال ا سنوکر ایشین ٹائٹل جیتنے والے شاہینوں کے شہر سرگودھا کے محمد سجاد نے کہا کہ ا سنوکر گیم میں ایک سال کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میںہونے والے مقابلوں میں سونے، چاندی سمیت 35 مختلف میڈلز جیتے ہیں جو دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہیں لیکن حکومت کی ا سنوکر سے عدم دلچسپی کے باعث اس کھیل کو فروغ نہیں مل رہا۔ مسائل کے باوجود پاکستان کا ایشین چیمپیئن بننا اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ قاہرہ میں شروع ہونے والے عالمی ورلڈ کپ اسنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے 4کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں محمد بلال ،بابر مسیح ، اسجد اقبال اور ایشین چیمپیئن محمد سجاد شامل ہیں ۔ محمد سجاد نے بتایا کہ اسلام آباد میں 14روزہ کیمپ شروع ہو رہا ہے جس کے بعد یہ کھلاڑی یکم اگست کو 12روزہ ورلڈ ا سنوکر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے مصر روانہ ہوں گے۔ یہاں یہ بات کہنا ضروری ہے کہ محنت کے بغیر کوئی بھی چیز حاصل نہیں کی جا سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے کوچ غیر ملکوں میں ٹریننگ دینے مجبور ہیں اور پاکستان کے ٹیلنٹ سے دوسرے ملک فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ عرب ممالک کی جانب سے ا سنوکر کے پاکستانی کوچز کو 5-5لاکھ روپے تنخواہ کے ساتھ ساتھ دیگر مراعات بھی دی جاتی ہیں لیکن ستم ظریفی کہ حکومت کی جانب سے کرکٹ اور ہاکی کے علاوہ کسی بھی کھیل کو فروغ نہیں دیا جا رہا ہے ۔ ملک کا پرچم دنیا بھر میں بلندکرنے کیلئے جس طرح اسنوکر کے کھلاڑی اپنے محدود وسائل میں بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں انہیں مخیر حضرات کی توجہ درکار ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اسنوکر میں بھی اونچا رہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ پاکستانی قوم اور میرے والدین کی دعاﺅں سے اگلے ماہ ہونے والا ورلڈ اسنوکر ٹورنامنٹ جیت کر ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کروں گا۔
 

شیئر: