Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن ویمنز: ہسپانوی ٹینس اسٹار گاربین موگوروزا نے فائنل جیت لیا

لندن :اسپین کی گاربین موگوروزا نے سابق چیمپیئن اور امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر پہلی مرتبہ ومبلڈن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ۔23سالہ موگوروزا نے اپنی37سالہ تجربہ کار حریف کا پہلے سیٹ میں زبر دست مقابلہ کرتے ہوئے7-5سے کامیابی سمیٹی ۔ دوسرے سیٹ میں وینس ولیمز حیرت انگیز طور پر بالکل بے بس نظر آئیں اور موگوروزا نے یہ سیٹ آسانی کے ساتھ 6-0 سے جیتتے ہوئے ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا ۔ ومبلڈن میں پہلی مرتبہ خواتین کا فائنل میچ انڈور ہوا جسے جیتنے میں ہسپانوی ٹینس اسٹار کو صرف ایک گھنٹہ 7منٹ لگے۔ یہ گاربین کا دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال فرنچ اوپن بھی جیتا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ہسپانوی کھلاڑی نے اس وقت فرنچ اوپن فائنل میں وینس کی چھوٹی بہن اور سابق عالمی نمبر ون سرینا ولیمز کو ہرایا تھا۔

شیئر: