حفر الباطن- - - - - - ریسکیو ٹیم نے صحرا میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کی نعشیں برآمد کرلی ۔ عاجل نیوز نیٹ کے مطابق امدادی ٹیم کو اطلاع ملی تھی کہ ایک کویتی شہری حفرا لباطن کے صحرائی علاقے میں گم ہو گیا ہے جس سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو رہا ۔ اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیم کے اہلکاروں نے گمشددہ شخص کی تلاش شروع کر دی ۔ ٹیم کو صحرا میں گمشدہ افراد کی گاڑی دکھائی دی جس کے چند میٹر د ور بچہ اور اسکے والد کی بھی نعش مل گئی جو پیاس سے بے حال ہو کر دم توڑ گئے تھے ۔