Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعش کی شکست پر امریکی وزیر دفاع کو ولیعہد کی مبارکباد

ریاض۔۔۔۔سعودی ولیعہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے امریکی وزیر دفاع کو الموصل میں دہشتگردتنظیم داعش پر فتح یابی کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت جنگ اور داعش کی بیخ کنی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے واضح کیا کہ دہشتگردی اور اس کی حمایت اور مالی اعانت کرنیوالوں کے خلاف جنگ پوری قوت سے جاری رہنا ضروری ہے ۔انہوں نے اس موقع پر دہشتگردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندی کے انسداد کیلئے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان یکجہتی پیدا کرنیوالی حکمت عملی کو جدید خطو ط پر استوار کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان عسکری و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: