Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماحولیاتی تبدیلی سے طیاروں کی پروازوں میں تاخیر

نیویارک۔۔۔۔کرہ ارض پر موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آئندہ عشروں کے دوران طیاروں کیلئے ٹیک آف کرنا مشکل ہوجائیگا۔ یہ بات امریکی جائزہ رپورٹ میں کہی گئی۔ اس کا کہنا ہے کہ موسمیاتی حدت بدستور بڑھتی جارہی ہے۔ زیادہ گرمی کے نتیجے میں فضا میں طیاروں کا اڑنا مشکل ہوگا اور یہ طیارے اس وقت تک پرواز کے قابل نہیں ہونگے جب تک ان میں سے وزن کم نہ کردیاجائےطیاروں کو دن میں اڑا یا گیا تو 10سے 30فیصد طیاروں میں سے ان کا ایندھن اور کارگو حتیٰ کہ چند مسافروں کو بھی کم کرنا ہوگا۔یا پھر ان کے ایسے اوقات میں طیارے اڑانا ہونگے جب گرمی کم ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شام یا رات کو ہی اڑنے کے قابل ہوسکیں گے۔

شیئر: