Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرائیوٹ عازمین کو فراڈ سے بچانے کیلئے موبائل میسج سروس

اسلام آباد ...وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ عازمین حج کو دھوکہ دہی اورفراڈ سے بچانے کیلئے موبائل میسج 8331 سروس شروع کر د ی ۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے ذریعے جو لوگ حج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں پہلے تصدیق کرلیں کہ جس حج کمپنی یا ٹور آپریٹرز کے ذریعے بکنگ کرنا چاہتے اس کے پاس حج کوٹہ ہے بھی یا نہیں ۔ تصدیق کیلئے موبائل نمبر سے کمپنی انرولمنٹ نمبر لکھ کر 8331پر ایس ایم ایس کریں۔ اس سروس کے ذریعے عازمین حج ٹور آپریٹر ، حج گروپ آرگنائزر کے چیف ایگزیکٹو کا نام، وزارت سے الاٹ کردہ حج کوٹہ، دفتر کا پتہ اور وزارت کے ساتھ انرولمنٹ معلوم کر سکتے ہیں ۔ یہ سروس عازمین حج کو دھوکہ دہی اور فراڈ سے بچانے کیلئے مثبت پیش رفت ثابت ہوگی ۔

 

شیئر: