لندن: آسٹریلیا کے بعد ہند، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے بھی ویمنز ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کوارٹر فائنلز میچوں میں ہند نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 186 رنز سے ہرا دیا۔ میچ کی خاص بات ہند کی کپتان متھالی راج کی شاندار سنچری اور راجیشوری کی تباہ کن بولنگ تھی۔ متھالی نے 109 رنز کی اننگر کھیلی جبکہ متھالی نے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے کیوی ٹیم کو صرف 79 رنز پر پویلین واپس کردیا۔ پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ بھی ہار گئی۔ سری لنکا نے 15 رنز سے ٹورنامنٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔ انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 92 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ جنوبی افریقی ویمنز ٹیم آسٹریلیا سے 59 رنز سے شکست کے باوجود سیمی فائنل کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے جبکہ آسٹریلیا کا ہندوستان سے ہوگا۔