اسلام آباد:سابق اسکواش عالمی چیمپیئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ حکومت کرکٹ اور ہاکی کی طرح ہمارے ثقافتی کھیلوں کبڈی ، پہلوانی اور رسہ کشی پر بھی توجہ دے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبڈی، پہلوانی اور رسہ کشی ہمارے ثقافتی کھیل ہیں اور شہروں کی نسبت دیہات میں زیادہ کھیلے جاتے ہیں ۔ کھیلوں کے مقابلے تعلیمی اداروں میں بھی لازمی قرار دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے اورجن کو جونیئر مقابلوں میں شامل کرکے قومی تربیتی کیمپ میں تربیت دی جائے تو یہ کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو گراس روٹ لیول پر کھیلوں پر توجہ دینی چاہئے ۔