جدہ ۔۔۔۔سعودی آرامکو میں غیر ملکی کارکنان 15فیصد رہ گئے۔ سعودی کارکنان کی شرح 85فیصد ہوگئی۔ آرامکو نے2016کے دوران 800سعودی شہریوں کو ملازمتیں دیں جس پر کمپنی میں سعودی ملازمین کی تعداد 55466یعنی 85فیصد ہوگئی۔ دوسری جانب کمپنی میں غیر ملکی کارکنان کی تعداد 9816یعنی 15فیصد رہ گئی۔ یہ اعداد و شمار 2016کے ہیں۔