Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں کے سعودی اساتدہ کم از کم5600ریال تنخواہ لینگے، وزارت

ریاض -- -- -  - - - وزارت تعلیم نے نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں پرپابندی عائدکی ہے کہ وہ سعودی اساتذہ کو کم از کم 5600ریال ماہانہ تنخواہ دیں۔ و زیر تعلیم ڈاکٹر احمد العیسیٰ نے تحریری ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گزشتہ 5برسوں کے دوران فروغ افرادی قوت فنڈ نجی اسکولوں میں سعودی اساتذہ کی تنخواہوں کا ایک حصہ ادا کر رہا تھا۔مقررہ مدت تمام ہو گئی ہے ۔ اسکولوں کو سرکاری سبسڈی والے نئے اساتذہ ایسی صورت میں بالکل فراہم نہیں کئے جائیں گے جبکہ سبسڈی کے دورانیہ سے استفادہ کرنیوالے اساتذہ کی ملازمت کے معاہدے ختم کرنے کیلئے قانون کی روح سے عاری فیصلے منظر عام پر آجائیں ۔ وزیر تعلیم نے تمام نجی و غیر ملکی اسکولوں اور سرمایہ کاروں سے کہا ہے کہ ان کی نگرانی کی جائے گی ۔ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ نجی و غیر ملکی اسکول ابتک سبسڈی والے اساتذہ کو برطرف نہیں کریں گے اور انہیں کم از کم 5600ریال تنخواہ دیتے رہیں گے ۔ شاہی فرمان کے مطابق سعودی اساتذہ کی تنخواہ 5ہزار ریال اور ٹرانسپورٹ الائونس 600ریال مقرر ہے ۔

شیئر: