Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: محمد شہزاد الرحمن کے لئے الوداعی تقریب

کویت(محمد عرفان شفیق) انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے نائب صدر محمد شہزاد الرحمن بٹ کے اعزاز میں کویت سے امریکہ منتقل ہونے پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے تصویری یادگار پیش کی گئی۔ تمام کارکنان ان کے رخصت ہونے پر افسردہ تھے لیکن مستقبل کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات اور دعاو¿ں کے ساتھ ان کو وداع کیا۔ شہزاد بٹ نے کہا کہ وہ گاہے بگاہے کویت آتے رہيں گے۔ انہوں نے تمام کارکنان کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سب کو بہت یاد کریں گے ۔
 

شیئر: