ریاض۔۔۔۔نقل مکانی کی عالمی تنظیم نے تازہ ترین جائزے کے نتائج شائع کرتے ہوئے واضح کیا کہ بنگلہ دیشی کثیر تعداد میں نقل مکانی کی تیاریاں کررہے ہیں۔8لاکھ کے لگ بھگ بنگالی سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک کا رخ کرینگے۔یہ لوگ اپنے معاشی حالات بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع حاصل کرنے کیلئے مختلف ممالک کا سفرکرینگے۔مذکورہ 3ممالک ان کا سب سے بڑا ہدف ہونگے۔ فلپائنی ویب سائٹ پر یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ بنگلہ دیش کے نوجوان ترک مکانی کرنیوالے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ 20لاکھ مزید بنگلہ دیشی روزگار کے چکر میں اپنے وطن کو خیر باد کہنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔