قاہرہ۔۔۔۔۔حکومت قطر کو سعودی بری سرحدی چوکی’’سلوی‘‘بند کئے جانے پر نقصانات کے ازالہ کیلئے 1.6ارب ریال خرچ کرنے پڑگئے۔ اخباری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ حکومت قطر غذائی اشیاء ذخیرہ کرنے کیلئے کولڈ اسٹوریج پر 1.6ارب ریال خرچ کریگی۔ حکومت نے اس کا ٹھیکہ الجابر کمپنی کو دیدیا۔ کولڈ اسٹوریج حمد بندرگاہ کے قریب 2برس کے اندر قائم ہوگا۔اسکی بدولت قطری عوام کو چینی، چاول اور خوردنی تیل بروقت مہیا ہوسکے گا۔