Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جموں حادثے میں مرنیوالے 18ہوگئے

جموں۔۔۔۔۔جموںو کشمیر کے علاقے بانہال میں امر ناتھ یاتریوں کی بس حادثے میں مرنیوالوں کی تعداد 18ہوگئی ڈ 2خواتین شامل ہیں۔ 30افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیا۔ یاتری اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی بس سے واپس جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ جموں سری نگر ہائی وےپر ٹائر پھٹنے سے بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بس کے بریک کام نہیں کررہے تھے اس میں 45افراد سوار تھے۔ وزیر اعظم مودی نے حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کے اہل خانہ کیلئے 2، 2لاکھ اور شدید زخمیوں کیلئے50،50ہزار روپے کا اعلان کیاہے۔

شیئر: