Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں خود کش دھماکا،میجر سمیت3اہلکار جاں بحق

پشاور ...پشاور کے علاقے حیات آباد میں پیر کی صبح خودکش دھماکے میں ایف سی کے میجر سمیت 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ دھماکا باغ ناران چوک کے نزدیک سیکیورٹی فورسز کے گاڑی کے قریب ہوا۔ ایف سی کا قافلہ حیات آباد میں اپنے کیمپ سے قلعہ بالا حصار ہیڈکوارٹرز کی جانب جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا۔ دھماکے میں 10 سے 12 کلو گرام باردوی مواد استعمال کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

 

شیئر: