نئی دہلی۔۔۔۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ موصل سے لاپتہ ہونیوالے 39ہندوستانی باشندے بادوش کی جیل میں ہیں۔ واضح رہے کہ ہندوستانی باشندے جون 2014سے لاپتہ ہیں۔ اب عراقی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ وہ اس وقت مغربی موصل کی جیل میں ہیں ۔ اس علاقے میں لڑائی جاری ہے۔ علاقہ کلیئر ہونے کے بعد مزید کچھ پتہ چل سکے گا۔سشما نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں سے کئی مرتبہ ملاقات کی ہے۔ وزیر مملکت وی کے سنگھ کو لاپتہ ہندوستانی باشندوں کی بازیابی کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے۔ عراقی وزیر خارجہ 24جولائی کو ہند کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرینگے۔