ممبئی۔۔۔بالی ووڈ فلمساز اور ہدایت کار کبیر خان نے کہا ہے کہ میں اور سلمان خان ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ نئی فلم ٹیوب لائٹ اگرچہ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہوسکی لیکن اس سے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ہم دونوں ایک دوسرے کے کام کا احترام کرتے ہیں۔واضح رہے کہ کبیر خان اور سلمان خان ایک تھا ٹائیگر، بجرنگی بھائی جان اور ٹیوب لائٹ میں کام کرچکے ہیں۔کبیر خان نے کہا کہ سلمان کو مجھ میں کچھ خاص نظرت آتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ میں کسی بھی کردار کو بہترشکل دے سکتا ہوں اور میں سلمان کو ایسے فنکار کے طور پر دیکھتا ہوں جو کسی بھی کردار کو خاص طریقے سے ادا کرسکتا ہے۔جب بھی ہم دونوں ساتھ کام کرتے ہیں کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔