ریاض۔۔۔۔معروف اقتصادی مجلہ اکنامسٹ کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طویل مدت تک قطر پر اقتصادی پابندیوں کے دوحہ کے اقتصادی نظام پر سنگین نتائج مرتب ہونگے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اگر خلیجی ممالک کے بائیکاٹ نے طول اختیار کیا تو قطری معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہوگا۔ غیر ملکی کمپنیاں قطری ریال کی قدر کے حوالے سے چوکس ہوگئی ہیں۔ ماہرین نے توجہ دلائی ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں پابندیوں کا دائرہ پھیلنے اور سخت ہونے کی حالت میں اندرون ملک فنڈنگ پر انحصار سے گریز کریں۔