Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100اشیاء کے نرخوں میں کمی

ریاض۔۔۔۔۔سعودی عرب میں جون کے آخرتک 100اشیاء اورخدمات کے نرخ 19سے 22فیصد تک کم ہوگئے۔ محکمہ شماریات نے غذائی اشیاء کے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ 51اشیاء ایسی ہیں جن کے نرخ کم ہوئے ہیں ان میں چاول ، گوشت اور کھانے پینے کی مختلف چیزیں شامل ہیں جبکہ 8چیزیں ایسی ہیں جن کا کھانے پیسے سے تعلق نہیں۔جہاں تک خدمات کا تعلق ہے تو تقریبات اور مکانات کی لاگت کم ہوئی ہے 30اشیاء ایسی ہیں جن کا تعلق تعمیرات سے ہے۔ ان کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔ 60خدمات یا اشیاء ایسی ہیں جن کے نرخ بڑھے ہیں یا حسب معمول رہے ہیں۔تمباکو کے نرخ میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سگریٹ کا پیکیج 12ریال کے بجائے 24ریال ہوگیا ہے۔ مشروبات کے نرخ50فیصد بڑھے ہیں ایک ڈبہ ڈیڑھ ریال کے بجائے 2.2ریال میں فروخت ہورہاہے۔

شیئر: