نئی دہلی۔۔۔کرکٹ اب صرف مردوں کا ہی کھیل نہیں رہا۔ اگر آپ کو ثبوت چاہئے تو انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ہونیوالے کھیلوں میں خواتین کرکٹرز کی وڈیو دیکھیں۔ہوا یہ کہ پاکستان کے عمر اکمل ناروے میں ایک نمائشی میچ کھیل رہے تھے ۔ خواتین کی 2ٹیمیں تھیں اور وہ ان کے ساتھ کھیلنے آئے تھے ۔ پہلی ہی گیند پر خواتین نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔عمر نے 19سال کی عمر میں کھیلنا شروع کیا تھا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 129رنز بنائے تھے۔کچھ عرصے تک وہ پاکستان کے بہترین بیٹسمین کہلاتے تھے لیکن اب نہ تو وہ فارم میں ہیں اورنہ فٹنس ہے۔