Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیڈو آج کاغذات نامزدگی داخل کرینگے

نئی دہلی ۔۔۔۔۔۔بی جے پی کے رہنما وینکیا نائیڈو آج نائب صدر کے عہدے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرینگے ۔ انہیں گزشتہ روز ہی این ڈی اے نے نائب صدر کا امید وار نامزدکیا تھا۔ ان کا مقابلہ اپوزیشن کے نائب صدر کے امیدوار گوپال کرشن گاندھی سے 5اگست کو ہوگا۔ جیسے ہی نائیڈوکے نام کا اعلان ہوا انہوں نے مرکزی حکومت سے استعفیٰ دیدیا۔ وہ وزارت اطلاعات و نشریات اور ہاؤسنگ اورشہری امور کے وزیر تھے۔

شیئر: