Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ہندوستانی ڈرامے دکھانے کی اجازت

  لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں ہندوستانی فلمیں، ڈرامے اور آڈیو ویڈیو مواد دکھانے کی اجازت دے دی۔درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہندوستانی فلمیں دکھانے پر پابندی نہیں مگر ڈرامے دکھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔پیمرا کے وکیل نے کہا کہ ہند میں پاکستانی فلموں اور ڈراموں پر پابندی ہے۔ اسی لئے ہندوستانی ڈرامے اور دیگر مواد دکھانے پر پاکستان میں پابندی لگائی گئی ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہندوستانی فلموں اور ڈراموں میں پاکستان مخالف یاغیر اخلاقی مواد موجود ہے تو اسے سنسر کیا جا سکتا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ہندوستانی ڈراموں، فلموں اور دیگر مواد پر کوئی پابندی نہیں تو پمراکیوں الگ ڈگر پر چل رہا ہے؟ عدالت نے چینلز پر ہندوستانی ڈرامے دکھانے پر پابندی کے حوالے سے پمرا کا اعلامیہ کالعدم قرار دے دیا۔
 

 

شیئر: