Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک وہند کو مسئلہ کشمیر پر خفیہ سفارتکار ی کا مشورہ

واشنگٹن .... امریکہ نے مسئلہ کشمیر پر پیشرفت کے لئے خفیہ مذاکرات کی حمائت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کو اعلانیہ طور پر مذاکرات کی بحالی میں کوئی مجبوری ہے تو پھر خفیہ سفارتکاری کے ذریعے اس مسئلے پر بڑی پہل کرنے کےلئے راستہ ہموار کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے تاکہ خطے میں استحکام پیدا کیا جا سکے ۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے میڈیاکو بریفنگ میں کہا کہ امریکہ دونوں ملکوں کو قریب لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے ۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ اعلانیہ مذاکرات کی بحالی کے لئے بھی کوششیں جاری رکھیں گے تاہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بڑی پہل ناگزیر ہے۔ خفیہ سفارتکاری کو بھی جاری رکھنا ہو گا ۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کو کافی مایوسی ہے ۔جب بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونا شروع ہوتے ہیں۔ تب کوئی دہشتگردانہ حملہ ہو جاتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے ۔

 

شیئر: