Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہڈی جوڑنے کا نیا علاج کامیاب

واشنگٹن۔۔۔۔امریکی سائنسدانوں نے ٹوٹی ہوئی ہڈیاں جوڑنے کیلئے تحقیق شروع ہے۔ سائنسدانوں نے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے درمیان بلبلے داخل کئے اور پھر ان میں دواسے علاج میں کامیابی حاصل کی ۔ ان بلبلوں سے ٹوٹی ہڈیوں کی خلیات میںبراہ راست میڈیسن پہنچائی جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے ہڈیاں جڑجاتی ہیں اور دوبارہ سرجری کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ایک جانور میں اس کا تجربہ کامیاب رہا اور ٹوٹی ہڈیاں صرف 8ہفتوں میں جڑ گئی۔ اب انسانوںپر اس کا تجربہ کیا جائیگا۔ اگرکامیاب رہاتو5سال میں مریضوں کا علاج اسی ٹیکنک سے کیا جائیگا۔برطانیہ میں سالانہ 30500افراد کی ہڈیاں ٹوٹتی ہیں اور ان کا صحیح طریقہ سے علاج ممکن نہیں ہوتا۔

شیئر: