لندن : ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لورا ولوارڈٹ 66 اور مگنون ڈو پریز 76 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔انگلش ٹیم کا آغازبہت اچھا رہا۔ میزبان ٹیم نے ایک موقع پر دو وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے اور ان کی فتح یقینی نظر آتی تھی لیکن اس موقع پر 3وکٹیںجلد ہی گرنے سے جنوبی افریقہ کی میچ میں واپسی ہوئی اور انگلش ٹیم مشکلات سے دوچار ہو گئی۔73 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد فران ولسن اور جینی گن نے ساتویں وکٹ کیلئے 40 رنز بناکر اپنی ٹیم کیلئے جیت کی شراکت قائم کی اور انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں آخری اوور کی چوتھی گیندپر 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا جس کے ساتھ ہی فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔انگلینڈ کی طرف سے 54 رنز کی اننگز کھیلنے والی سارہ ٹیلر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور ہند کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔