جدہ۔۔۔۔مقامی میڈیا نے واضح کیا ہے کہ جدہ کے صفائی کارکن یومیہ 2500ریال کمارہے ہیں۔ ان کا یہ دعویٰ کہ انہیں مہینے میں صرف 400ریال تنخواہ ملتی ہے غلط ہے۔ حرم شریف میں ایک گھنٹے کے دوران ڈیوٹی پر انہیں 300ریال مل جاتے ہیں۔ صفائی کارکن اپنا معیارمعیشت بلند کرنے کیلئے تنخواہ کے بجائے صدقات ، خیرات اور راہگیروں کے عطیات پر انحصار کررہے ہیں۔ مقامی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بیشتر غیر ملکی صفائی کارکن غیر قانونی طور پر مقیم ہیں جبکہ خود ساختہ صفائی کارکن راہگیروں سے عطیات حاصل کرنے کیلئے حقیقی صفائی کارکنان کا لباس پہن لیتے ہیں۔عرب صحافی اسلام الغالب نے بتایا کہ سڑکوں کی صفائی کرنیوالے روزانہ 11گھنٹے کام کرتے ہیں یہ لوگ، چوہوں بلیوں اور حشرات الارض کے درمیان ہفتے کے 6دن گزارتے ہیں ۔ اس عمل کے ذریعے تنخواہ سے ہٹ کر ماہانہ 700سے 2500ریال کمالیتے ہیں۔ ٹیکسی ڈرائیور ان پر رحم کھاکر انہیں خیرات دیتے رہتے ہیں۔