ممبئی... پاکستانی اداکارہ سجل علی کو بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان کی ہم شکل قراردیا جا رہا ہے۔ ہندوستانی میڈیا نے سجل علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سجل اور کرینہ کے درمیان بہت زیادہ مشابہت ہے ۔ سجل کی خوبصورت آنکھیں ، مسکراہٹ اور چہرہ کرینہ جیسا ہے۔کرینہ کپور کے ابتدائی دور اور سجل کی ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ سجل علی کی اداکاری اور خوبصورتی کا موازنہ کترینہ کیف اور دپیکا پڈوکون سے بھی کیا جا رہا ہے۔ سجل علی مستقبل میں بالی ووڈ اداکاروں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔فلم ”مام“ میں سجل کی شاندار اداکاری پر بالی وڈ انڈسٹری ان کی دیوانی ہے۔