لندن ۔۔۔ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ 2پٹی والی چپل آپ کے پیروں کو ہمیشہ کیلئے برباداور درد اور تکلیف میں مبتلا کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگرچہ ایسی چپلوں کو پہننا آسان ہے اور آپ کے پاؤں کو ہر وقت ہوا ملتی رہتی ہے اور بدبو بھی نہیں ہوتی لیکن اس کے نقصانات فائدے سے زیادہ ہیں۔ ایسی چپل پہننے کے نتیجے میں چلتے وقت آپ کا توازن بھی صحیح نہیں رہتا جس کے نتیجے میں ٹخنوں میں تکلیف ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کمر کے نچلے حصے میں درد ہوتا رہتا ہے ۔ پٹھوں میں ہروقت سوزش ہوتی رہتی ہے۔ اس کے علاوہ پورا پیر مستقل دردکرتا رہتا ہے۔ فرش پر گرنے کے امکانات بھی زیادہ رہتے ہیں۔نارتھ کیرولینا کے میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ایسی چپل پہننے سے بہترہے کہ آدمی ننگے پاؤں پھرے۔اس سے یہ ہوتا ہے کہ آپ کے پاؤں کے نچلے حصے کو تحفظ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر2پٹی کی چپل زیادہ عرصہ استعمال ہوتی رہے تو کئی نئے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں۔