Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:پاکستانی حج رضا کار گروپ 1438ھ کی رجسٹریشن کا آغاز

 حج مشن، سفارتخانہ و   قونصلیٹ کی  سرپرستی میں 2011ء سے خدمات دے رہا ہے
جدہ( ندیم آغا) حج آپریشن 1438ھ کے لئے پاکستان  حج رضا کار گروپ نے رضاکاروں کی رجسٹریشن مہم شروع کر دی  ہے۔  16سال سے زائد عمر کے وہ تمام پاکستانی جو سعودی اقامہ رکھتے ہوں اور اپنا حج ادا کر چکے ہوں ، رضاکار بننے کے اہل ہیں۔خواہشمند رضا کار پاکستان حج والنٹیرز گروپ( پی ایچ وی جی) کی ویب سائٹ www.hajjvolunteers.comکے ذریعے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں جدہ میں 0590738922،مکہ مکرمہ0599973382، دمام0531336595، ریاض0598427289پر رابطہ کر سکتے ہیں۔فیس بک پر Pakistan hajjvolunteers froupکے ذریعے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان حج رضا کار گروپ 2011سے حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش ہے اور اس گروپ کو اپنی تمام خدمات پیش کرنے میں پاکستان حج مشن، پاکستان قونصلیٹ جدہ اور پاکستانی سفارتخانہ ریاض کی مکمل سرپرستی اور بھرپور تعاون حاصل ہے۔ گروپ تمام خدمت رضاکارانہ بنیادوں پر انجام دے رہا ہے جہاں کسی بھی رضا کار کو معاوضہ یا اعزازیہ نہیں دیا جاتا۔
 

شیئر: