Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایاز صادق کو نیا وزیراعظم دیکھ رہا ہوں،شیخ رشید

اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نواز شریف نا اہل بھی ہونگے اور انکے خلاف ٹرائل بھی ہوگا۔ ممکنہ نااہلی کے بعد ایازصادق کو وزیراعظم دیکھ رہا ہوں۔سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس اپنے مطقی انجام کو پہنچ رہا ہے، اس حوالے سے آئندہ ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ اللہ کو منظور ہوا تو سپریم کورٹ نے حکمرانوں کے تابوت مکمل ثبوتوں کے ساتھ نکلیں گے۔ شریف خاندان کے وکیل سلمان اکرم را جہ اب اپنی فیس کے پیسے پورے کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار کو اس کے وکیل نے مروا دیا۔ ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمی کے لئے خواجہ آصف اور سردارایاز صادق کے درمیان ٹائی ہے لیکن میںایاز صادق کو وزیر اعظم دیکھ ر ہا ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ڈٹ جانے کا کہنے والے دراصل اسکی قبر کھود رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جج صاحب نے یہ بہت اچھی بات کی جب بھی یہ وقت لیتے ہیں قطری خط آجاتا ہے۔ 

 

شیئر: